کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، چیئرمین پی سی بی


لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک میں عالمی کرکٹ کی مکمل واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستانی صحافیوں کے درمیان میچ کے دوران احسان مانی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے، جنوبی افریقہ اور انگلش بورڈ کے ساتھ بھی مختلف ٹیموں کی سیریز سے متعلق معاملات ابھی زیر بحث ہیں۔

جمعرات کے روز چیئرمین پی سی بی نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور پی سی بی کی ٹیم نے ابھی ہمت نہیں ہاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن فور کے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے سے متعلق احسان مانی نے کہا کہ رنگا رنگ ٹورنامنٹ میں معروف کرکٹرز ان ایکشن دکھائی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے پہلے شیڈول کو حتمی شکل دے دیں گے۔ پی ایس ایل میں تمام معروف کرکٹرز پاکستان آ کر پرفارم کریں گے۔

سربراہ پی سی بی نے بتایا کہ کرکٹ ٹاسک فورس کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے. فیڈریشنز کو گرانٹ دینے کی سفارش کریں گے مگر صرف ان کی جن کے پاس انفراسٹرکچر کا پلان ہوگا۔


متعلقہ خبریں