پاکستان خطے میں امن کےلیےکوشاں ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات، ہم نیوز اسکرین شاٹ


اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق آرمی چیف اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد  کے مابین  ملاقات ہوئی۔ جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ ریزولیوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی ملاقات میں شریک ہوئے جبکہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن اور مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد 21 جنوری تک بھارت، چین، افغانستان اور پاکستان کے دورے پر ہیں اور چاروں ممالک کے دورہ میں مسئلہ افغانستان کے سیاسی حل کے لیے سینئرحکام سے مشاورت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھی زلمے خلیل زاد نےپاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے افغان مفاہمتی عمل اور طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔


متعلقہ خبریں