کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر14 میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، بظاہر لگتا ہے کسی نے باہر سے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پہاڑی پر پیش آیا جہاں ایک گھر اور مدرسہ قائم ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جبکہ دیگر دو اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ جائے وقوعہ سے تیس بور کے خول ملے ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ ڈاکٹر امین یوسف زئی نے بتایا کہ تینوں افراد کے قتل کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس ویسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت ندیم، عدنان اور امتیاز کے نام سے ہوئی ہے۔ عدنان اور امتیاز بھائی تھے جبکہ ندیم ان کا دوست تھا۔

مقتولین کے بھائی ارشاد نے بتایا کہ اس کے دونوں بھائی اکثر ندیم کے گھر جایا کرتے تھے، ندیم پلاٹوں کا بروکر تھا۔


متعلقہ خبریں