مرکزی بینک کے پاس 11 ہفتے استعمال کے ڈالر رہ گئے

State Bank of Pakistan

بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے پورٹل’ ’سنوائی‘‘ کا آغاز


کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 14 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس 11 ہفتے استعمال کے لئے ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 48 کروڑ ڈالر رہ گئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 58 کرور ڈالر کے ذخائر رہ گئے، :بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں