راولپنڈی میں آتشزدگی کا واقعہ، علی زیدی ندیم ملک لائیو کے بعد متاثرہ گھر پہنچ گئے



اسلام آباد: ہم نیوز کی جانب سے راولپنڈی میں آگ سے متاثرہ خاندان کے لیے آواز اٹھائے جانے کے بعد وفاقی وزیر علی زیدی فوری طور پر غمزدہ خاندان کی داد رسی کے لیے پہنچ گئے۔

پروگرام ندیم ملک لائیو میں آتشزدگی سے دلہن سمیت چار لڑکیوں کے جاں بحق ہونے سے متعلق واقعہ کی ہوشربا تفصیلات کا انکشاف کیا گیا تھا۔

متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے شخص نے بتایا کہ آگ بجھانے اور ریسکیو والے اپنی ذمہ داری سے کردار ادا نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے نے آگ بجھانے، جان بچانے یا زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں کردار ادا نہیں کیا اور ایک سے دوسرے اسپتال جانے کو کہا گیا۔

پروگرام میں شریک وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈشپنگ علی زیدی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

دل گرفتہ ہونے پر پروگرام سے رخصت اختیار کی اور متاثرہ خاندان سے ملنے چلے گئے۔

اپوزیشن اراکین قمرزمان کائرہ اور سینیٹر جاوید عباسی نے اس معاملے میں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کو اسی دن نوٹس لینا چاہئے تھا۔


متعلقہ خبریں