آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھالیا



اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ترین جج جسٹس آ صف سعید خان کھوسہ نے بطور چیف جسٹس حلف اٹھا لیا ہے۔  آصف سعید خان کھوسہ ملک کے 26 ویں چیف جسٹس ہیں۔

صدر پاکستان عارف علوی نے 26ویں چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت سپریم کورٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز نے بھی شرکت کی۔ مختلف ممالک کے عدالتی نظام میں اہم عہدوں پر فائز شخصیات نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

ترک سپریم کورٹ کے صدر جسٹس نارین فردی، ناردرن سائپریس عدالت کے صدر جسٹس قاسم ذنا، نائجیریا بورنو کے جسٹس بی مارولوکربھی حلف برداری میں شریک ہوئے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابقہ صدر اور سینئر ترین ججز کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔ کامن ویلتھ کی گورننگ کمیٹی اور جوڈیشل تعلیم کے حکام نے بھی جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔


متعلقہ خبریں