افغانستان میں قیام امن مشترکہ ذمہ داری ہے، شاہ محمود

بھارتی فضائیہ کی دراندازی، وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے انعقاد میں سہولت کاری پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ کا ورہ کیا تھا  اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔

افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی کی پاکستان آمد کا مقصد افغانستان سے فوجی انخلا، افغان طالبان سے مذاکرات اور افغان عمل سے متعلق مشاورت کرنا ہے۔

یاد رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا یہ خطے کا پانچواں دورہ ہے۔


متعلقہ خبریں