اصغر خان کیس ختم نہ کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اصغر خان کیس ختم نہ کرنے کا تحریری فیصلہ جاری | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس ختم نہ کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)  سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا کیس ختم کرنے پر عدالت مطمئن نہیں کر سکی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق ادارے کی کچھ حدود ہیں اور ان حدود کی بنیاد پر اس کیس کو ختم کروانا چاہتے ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت یہ سمجھتی ہے کہ کچھ معاملات میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے، اس کے لیے متعلقہ مٹیریل حاصل کرکے کیس کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ اصغر خان کے لواحقین نے کیس ختم کرنے کی مخالفت میں درخواست دے رکھی ہے ادارہ مذکورہ درخواست پر بھی اپنا جواب ایک ہفتے میں جمع کرائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو 25 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 11 جنوری کو اصغر خان کیس نہ ختم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا اور ریمارکس دیے تھے کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے)  کےاخذ کیے گئے نتائج اور وجوہات سے مطمئن نہیں۔


متعلقہ خبریں