رحیم یارخان: موبائل فون سے لی گئی سیلفی نے قاتل پکڑوا دیے

رحیم یارخان: موبائل فون سے لی گئی سیلفی نے قاتل پکڑوا دیے | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


رحیم یار خان: جنوبی پنجاب کے آخری ضلع رحیم یار خان کی پولیس نے موبائل فون سے لی گئی سیلفی سے 11 روز میں قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

ضلعی پولیس افسر(ڈی پی او) عمر سلامت کے مطابق موضع جام پور سے 7 جنوری کو ملنے والی بوری بند نعش کے قاتل گرفتار کر لیے ہیں۔ ڈپی او کا کہنا ہے کہ قاتل کا تعلق جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور علاقے کا سردار ہے۔

پولیس نے ملزم کا نام سردار دلشاد رند  بتایا ہے اور با اثرملزم نے  قتل کیلیے سات لاکھ روپے رقم لی تھی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈرائیورسمیت چار بااثر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔  پولیس کے مطابق رقم لے کر قتل کرنے کے منصوبے میں ریٹائرڈ ایس پی کا بھائی بھی شامل ہے۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق محمد ناصر کی بوری بند نعش 7 جنوری کو موضع جام پور سے ملی اور ورثہ نے 10 جنوری کو شناخت کی۔ مقتول کے ورثہ کے تعاون سے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر موبائل کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول نوجوان کو گلہ دبا کر قتل کیا اور نعش گنے کے کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ مقتول ناصر کو تھانہ صدر خان پور کے علاقہ موضع جام پور میں قتل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں