افغان امن عمل میں پاکستان کاکردار اہم ہے،صدرجنرل اسمبلی



اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کی صدر جنرل  ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے باہمی ملاقات میں اقوام متحدہ کو مسائل کے حل کیلئے ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں اقوام کی متحدہ صدر جنرل ماریہ فرنینڈا اسپینوزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان ہر سطح پر کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتا رہا ہے اور ہم  سمجھتے ہیں مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلیے کردار ادا کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ کشمیریوں نےآزادی کی جدوجہد کےلیے 90ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، اقوام متحدہ کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ماریہ فرنینڈا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پورے خطے کےلیے اہم ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کرداراہم ہے۔

صدر جنرل اسمبلی نے کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان پناہ گزینوں کی احسن اندازمیں مہمان نوازی کی، پاکستان کی افغان مہاجرین کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔

اقوام متحدہ کی صدر جنرل آج ہی پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں اور انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے متفقہ طور پر مسائل کے حل اور امن و استحکام کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لیے یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔ پاکستان وزیرخارجہ نے کہا کہ فعال اورمضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیرہے۔

وزیرخارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ  ہم اجتماعی کاوشوں کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

ماریا فرنینڈا 18 سے 22 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریں گی اور شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات طے ہے۔


متعلقہ خبریں