پی ایس ایل 4، جنون اور پٹ بل افتتاحی تقریب میں چار چاند لگانے کو تیار

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں جنون اور امریکی گلوکار پٹ بل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب 14 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 8 بجے منعقد ہوگی۔

دیگر فنکاروں میں بونی ایم، فواد خان، ینگ دیسی، آئمہ بیگ اور شجاع حيدر بھی شامل ہیں۔ ایونٹ کا پہلا میچ اسلام آباد یونئیڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے سیزن فورکے آٹھ  میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ تین میچز لاہور جبکہ پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

شہر قائد میں 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ جبکہ لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔

سیزن فور میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، اس مرتبہ پی ایس ایل میں جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈیویلیئر سمیت کئی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اے بی ڈی ویلیر نے ڈرافٹنگ سے پہلے ٹورنامنٹ کے لیے دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگز میں ہوتا ہے، میں گزشتہ مقابلے دیکھ کر کافی لطف اندوز ہوا۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں پی ایس ایل کے مقابلے ٹی وی پر دیکھے لیکن 2019 کے پی ایس ایل میں خود حصہ لوں گا اور یہ پہلے سے مختلف ہوگا۔


متعلقہ خبریں