’309 ارب روپے حکومتی مشیر کو دینا پیپرا قانون کی خلاف ورزی‘



اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی مد میں پاکستان کی عوام کا 309 ارب روپے آنکھوں پر پٹی باندھ کرحکومتی مشیر کودے دینا پیپرا کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رزاق داؤد سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں بلکہ میرے ان کے ساتھ ذاتی تعلقات بھی ہیں مگر وہ حکومتی مشیر ہیں اور ان کی کمپنی کو اربوں روپے کا ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دے دینا مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے حوالے سے بات کی تھی اور ثابت کیا تھا کہ کیسے حکومت نے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط ٹھیکا دیا۔

انہوں نے مہمندڈیم کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شہری کا حق ہے کہ اس کو بتایا جائے کہ اربوں روپے کا ٹھیکہ ایک حکومتی مشیر کو کیسے دیا گیا اس میں مفادات کا ٹکرائو سامنے آتا ہے پہلے بھی کہا تھا کہ اس معاملے پر کمیٹی بنائی جائے۔

2انہوں نے کہا پوری دنیا سے پتہ کروائیں کہ سنگل بیڈ کا کیا ریٹ ہے۔ سنگل بڈ ملنے پر پیپرا رولز کا ترجیحی آپشن دوبارہ بڈنگ کا تقاضہ کرتا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں او آئی سی کو عالمی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی ہے۔

عندلیب عباس نے  نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد کسی بھی صوبے میں ہو کوئی اعتراض نہیں , کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک شریک ہونگے۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال میں یو اے کے ساتھ سرد مہری رہی,ان پانچ ماہ میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سعودی عرب کاروبار معاملات کی بہتری کے غرض سے گئے اور اسی سلسلے میں سعودی عرب گوادر میں 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری لگائے گاجبکہ سعودی عرب سے مالی پیکج ریاعیتی بنیادوں پر ملا ہے۔


متعلقہ خبریں