نہ ہم حکومت گرائیں گے، نہ کوئی ہماری گراسکتا ہے: فیصل واوڈا

فوٹو:فائل



کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے سندھ حکومت گرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہماری حکومت اللہ کے علاوہ کسی کا باپ بھی نہیں گراسکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نہیں گرانا چاہتے اور نہ ہی گرانے کی کوئی سازش کر رہے ہیں،امید کرتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ہماری بات سنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، سندھ حکومت کے جو کرنے کے کام ہیں اس کے صرف ابھی تک وعدے ہی ہیں لیکن اس کے لیے ہرچانس لوں گا۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پاس ایک ووٹ کی بھی اکثریت ہے تو اللہ تعالی تو ہماری گورنمنٹ گرا سکتا ہے،اورکسی کا باپ بھی نہیں گرا سکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جو بھی غیر سنجیدہ بات کرے گا اسے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام سے صرف وعدے کیے لیکن کام نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ طعبیت کے برعکس سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کررہاہوں، لیکن اگر میں نے صوبائی حکومت سے لڑائی کی تو اپنے علاقے کو تباہی میں دھکیل دوں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عوام کے مسائل حل ہوجائیں تومافیا کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے شلٹرزہوم سمیت کئی منصوبے شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ہم صرف انہی منصوبوں کا اعلان کریں گے جن کو مکمل کرنے کے لیے ہمارے پاس رقم ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں