گیس لیکج سے دھماکہ، بچہ سمیت تین افراد جاں بحق

گیس لیکج سے دھماکہ، بچہ سمیت تین افراد جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


راولپنڈی: ڈھوک چوہدریاں میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور دو خواتین شامل ہیں۔

گیس دھماکہ چکلالہ سکیم تھری ذیشان سٹریٹ کے ایک گھر میں ہوا۔ گیس بند ہونے کے بعد مکین سو گئے تھے اور گیس کی سپلائی بحالی پر گھر میں گیس بھرنے کے سبب دھماکہ ہوا۔

جاں بحق ہونے والوں میں شبنم کیانی، ہمیرا نشاط، اور 17 سالہ فہد کیانی شامل ہیں۔ مرنے والوں کا تعلق گوجرخان کے علاقے سکھو سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبنم کیانی آرمی پبلک اسکول میں ٹیچر ہے اور ان کا بھتیجا فہد کیانی اے پی ایس میں طالبعلم تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق فلیٹ میں صرف تین افراد تھے اورگیس لوڈ شیڈنگ کے باعث چولہے کا والو کھلا چھوڑ کر سو گے تھے۔ گھر والوں نے صبح ناشتہ بنانے کے لیے آگ جلائی تو دھماکہ ہوگیا۔

گیس لیکج کا دوسرا دھماکہ راولپنڈی میں کے علاقہ کار چوک میں ہوا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کےمطابق دو زخمیوں کو بینظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور دو کو موقع پر طبعی امداد دی گئی۔

گیس لیکج کا تیسرا دھماکہ سوات میں سیو شریف کے علاقہ  شاہین آباد میں ہوا جس سے خاتوں اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

سوات: سیدوشریف کے علاقےگیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ خاتون اور بچوں سمیت سات افراد زخمی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔ گیس دھماکے سے گھر کے تین کمرے متاثر ہوئے ہیں ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

 


متعلقہ خبریں