گیس بحران سے پریشان افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

گیس بحران کا حل، ایل این جی گیس کے جہاز ساحل پر لنگر انداز | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: ملک میں جاری گیس کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے ایل این جی کے دو جہاز منگوائے ہیں جو پورٹ قاسم ساحل پر لنگرانداز ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کی زبردست داد تحسین دی ہے۔ علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل این جی کے دوجہاز بیک وقت لنگرانداز کروائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی بار رات کے وقت بھی نیویگیشن کا آغاز کرنے جارہی ہے، رات کے وقت نیویگیشن کا عمل دو ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمل کے آغاز کے بعد بندرگاہ پر رش جیسے بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں