نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس تاحال نہیں ملیں، مریم نواز

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے متعلق سفارشات وزیراعظم کو ارسال

فائل:فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف کے 16 جنوری کو ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس تاحال نہیں ملی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمریم نواز نے لکھا کہ حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ نے 16 جنوری کو نوازشریف کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد ہمارے تک معلومات صرف میڈیا کے زریعے پہنچی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خطرناک ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم تاحال اندھیرے میں ہیں کہ نوازشریف کی اصل حالت کیا ہے۔ سرکاری رپورٹ تک رسائی کے لیے ابھی بھی منتظر ہیں۔

اس سے قبل 11 جنوری کو مریم نواز نے کہا تھا کہ نوازشریف کے بازو میں دن بھر درد رہا جو کہ انجائنا کا درد بھی ہوسکتا ہے، اس پر حکومت نے نوازشریف کے ذاتی ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت دی اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف 24 دسمبر سے احتساب عدالت کے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے بعد سے کوٹ لکپھت جیل میں بند ہیں، جہاں انہیں جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک روز خاندان سے ملاقات کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں