ساہیوال مبینہ مقابلہ، وزیر اعلیٰ کے حکم پرسی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کمشنر اورڈی سی کو واقعہ میں زخمی افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عثمان بزدار نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اورکمشنر اور ڈی سی کو لواحقین اور مظاہرین سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر تحقیقات میں سی ٹی ڈی کے اہلکار قصور وار ثابت ہوئے تو مرنے والوں کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اگر سی ٹی ڈی کے اہلکار قصور وارثابت ہوئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کو فوری طورپرشفاف تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں