پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ جیت لی


پاکستان بھارت کو ہراکر ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ کا فاتح بن گیا ہے۔

اتوار کے روز اسکواش کے میدان سے پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی۔ قومی ٹیم نے فائنل میچ میں روایتی حریف، بھارت کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

پہلے فائنل میں فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر چوہڑانی کیخلاف 2-3 سے فتح حاصل کی اور 2-11، 9-11، 7-11، 11-5، 9-11 سے میچ جیتا۔

جبکہ دوسرے فائنل میچ میں عباس زیب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتکرش بیہانی کیخلاف 0-3 کی گیم سے فتح حاصل کی۔ عباس زیبب نے بھارتی کھلاڑی کو دوسرے فائنل میں 4-11، 2-11، 6-11 سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔

چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔


متعلقہ خبریں