اسکول فیسوں کا معاملہ، دو نجی اسکولوں کو نوٹسز جاری


اسلام آباد: اسکولوں میں زیادہ فیس کا معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے دو نجی اسکولوں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

کراچی میں واقع ہیڈ سٹارٹ اسکول اور اسلام آباد کےا یکول اسکول آف لائٹ کو سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی کارروائی کےنوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ اسکولوں نے طلباء کے والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھے تھے جس کے بعد انہیں نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

دونوں اسکولوں کو نوٹس متعلقہ آئی جی کے ذریعے بھیجے گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف توہین عدالت نوٹسز کی سماعت 28 جنوری کو کی جائے گی۔۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بچوں کی اسکول فیسوں سے متعلق فیصلہ تحریر کیا تھا جس کے مطابق اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق 20 فیصد کمی کا اطلاق 5000 سے زائد فیس پر ہوگا جبکہ 5000 سے کم فیس والے اسکول 20 فیصد کمی سے مستثنیٰ ہیں۔

عدالتی فیصلے میں طلبہ اور والدین کو کم فیس جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا اور کم فیس نہ جمع کرانے کی صورت میں والدین کے خلاف ڈسیپلینری ایکشن لینے کا بھی بتایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسکول مالکان نے سہولتوں میں کمی کر دی۔ ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے والدین نے بتایا تھا کہ اسکول انتظامیہ نے سرد موسم میں ہیٹرز بھی بند کر دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں