شام میں اسرائیلی بمباری، 11 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


دمشق: شام میں اسرائیل کی بمباری سے گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ شام نے اسرائیل کے 30 سے زائد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر شام پر بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب مشرقی حصے میں قائم ائرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں چار شامی فوج جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

روسی دفاعی کنٹرول کے مطابق اسرائیل کے متعدد کروز میزائلوں اور گائیڈڈ بموں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس سے قبل بھی شام کی جانب سے اسرائیلی بمباری پر منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔

اسرائیل نے شام میں ایرانی اہداف کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اس کا آپریشن قدس فورس کے خلاف ہے جب کہ ایرانی مراکز کو غیر معمولی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں