حب: مسافر کوچ، آئل ٹینکر میں تصادم، 20 افراد جاں بحق

مسافر کوچ میں 31 افراد سوار تھے، ڈی سی لسبیلہ—ہم نیوز فوٹو۔


حب: بیلہ کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی سی لسبیلہ شبیر مینگل کے مطابق بیلہ میں حادثے کا شکار مسافر کوچ میں 32 افراد سوار تھے۔ کوچ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ کوچ میں آگ آئل ٹینکر سے تصادم کے بعد بھڑکی۔

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ مسافر کوچ کا ٹائر برسٹ ہوا اور وہ آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پہلے ٹینکر میں آگ لگی جس نے کوچ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

سول اسپتال بیلہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابھی تک ایک خاتون سمیت نو افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب کراچی واقعے میں جھلسنے والے تین افراد کو کراچی کے سول اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

تینوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں عمران، انیس اور حنا خاتون شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں