واٹس ایپ نے بیک وقت 5 سے زائد پیغامات فارورڈ کرنے پر پابندی لگادی

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

جکارتہ: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’واٹس اپ‘ نے اپنے تقریباً ایک ارب صارفین پر نئی پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن پراب صرف بیک وقت پانچ افراد کو پیغام بھیجا جا سکے گا۔ پابندی کا بڑا مقصد غلط خبروں و افواہوں کو روکنا اور اس عمل کی حوصلہ شکنی بتایا جاتا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق واٹس اپ کی نائب صدر برائے ’پالیسی اینڈ کمیونی کیشن‘ وکٹوریا گرانڈ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم آج سے دنیا بھر میں پانچ پیغامات کی حد کا نفاذ کررہے ہیں۔

واٹس ایپ نے گزشتہ سال پیغام بھیجنے کے خواہش مند صارفین کو پابند کیا تھا کہ وہ بیک وقت صرف 20 افراد کو ہی پیغام بھیج سکتے تھے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیغام رسانی کے حوالے سے سب سے بڑی سمجھی جانے والی ایپلی کیشن نے پابندیوں کا سلسلہ اس وقت شروع کیا تھا جب ’جھوٹی‘ خبریں روز مرہ کا معمول بن گئی تھیں۔ افواہ سازی کے ذریعے سب سے زیادہ بھارت متاثرہوا تھا۔

بھارت میں گزشتہ سال جولائی میں افواہیں پھیلنے کے باعث متعدد ہلاکتیں ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد ہی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تھا لیکن اب اسے وسعت دے دی گئی ہے اوراطلاق پوری دنیا پر کردیا گیا ہے۔

واٹس اپ کی جانب سے اسی ضمن میں ’فاروڈ میسج‘ کی نشاندہی کے حوالے سے بھی فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

نئی پابندی کے اطلاق کے بعد اگر صارف زیادہ لوگوں کو پیغام بھیجنے کا خواہش مند ہو گا تو اس کے لیے لازمی ہوگا کہ اسے کاپی کرکے گروپس یا نمبرز پہ جا کر شیئر کرے۔

واٹس اپ کے صارفین ابتدا میں اس بات کے مجاز تھےکہ وہ بیک وقت اپنی مرضی سے لاتعداد پیغامات بھیج سکتے تھے لیکن پابندیوں کا اطلاق شروع ہوا اور تعداد محدود ہوتے ہوتے اب صرف پانچ تک رہ گئی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ تقریباً 180 ممالک میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے اور اس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد بتائی جاتی ہے۔

واٹس ایپ اپنی سروس 180 ممالک میں فراہم کررہا ہے۔ ایپلی کشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں