ساہیوال سانحہ: سی ٹی ڈی ٹیم میں شامل اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

ساہیوال کی سی ٹی ڈی ٹیم میں شامل اہلکاروں کے نام سامنے آگئے | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: سانحہ ساہیوال میں ملوث کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) اہلکاروں کے نام اور عہدوں کا پتا چل گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مقتول خلیل اور اس کے اہلخانہ پرفائرنگ کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں میں ٹیم انچارج صفدر حسین سمیت پانچ اہلکار تین اطراف سے گاڑی پر گولیاں برساتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن، محمد رمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر سمیت 16 افراد ٹیم میں شامل تھے جنھوں نےسرکاری رائفلوں سے گاڑی کےفرنٹ اور دونوں طرف فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمےمیں کار سوار کی جانب سے کلاشنکوف سے فائرنگ کا تذکرہ  کیا گیا ہے لیکن تحقیقات کے مطابق  متاثرہ گاڑی سے گولی چلنے کا ثبوت نہیں ملا۔

علاوہ ازیں بھاری مقدار میں بارود اور خودکش جیکٹس برآمدہونےکا انکشاف بھی کیا گیا تھا۔

جاں بحق افراد کے ورثا نےحکومتی امداد مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکار جائے وقوعہ سے گاڑی میں موجود زیور بھی ساتھ لے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں