26 کھرب پتیوں اور نصف دنیا کی دولت برابر ہوگئی

ڈالر

لندن۔ دنیا کے 26 کھرب پتیوں کی دولت دنیا کی نصف آبادی کی دولت کے مساوی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ بات برطانوی ادارے ’آکسفام‘ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دولت کی یہ تقسیم دن بد ن بدتر ہوتی جارہی ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اؔکسفام کی جاری کردہ رپورٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پیغام جاری کیا ہے۔

آکسفام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک طرف امیروں کی دولت میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تو وہیں غریبوں کی دولت میں گیارہ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں