ملک بھر میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری


اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے زور بھی جاری ہے جس کے بعد خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے جبکہ راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بھی تعطل پیدا ہو گیا ہے۔

شہر قائد کراچی میں ہر بار کی طرح بارش کے باعث متعدد بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے بعد شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوبا رہا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سوار، مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں ایک سے دو فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے جبکہ شمالی مشرقی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

مری، سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاحوں نے مختلف علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔  وادی زیارت کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجہ منفی 12 تک گر گیا ہے جبکہ گلستان، قلعہ عبداللہ، خانوزئی کوژک ٹاپ پر درجی حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ ایک روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں