نواز شریف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

نواز شریف نے کارکنوں کو 23مارچ کو جیل کے باہر جمع ہونے سے روک دیا

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی انہیں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔

کوٹ لکھپت جیل حکام سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پی آئی سی اسپتال لے کر پہنچے جہاں اُن کا عارضہ قلب کے حوالے سے ڈاکٹرز کا بورڈ پروفیسر شاہد حمید کی سربراہی میں طبی معائنہ کیا اور نواز شریف کا تھلیم اسکین ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

طبی معائنے کے بعد نواز شریف کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑھا ہوا ہے جب کہ اُن کی ایکو رپورٹ بھی نارمل نہیں آئی ہے۔ جس میں نوازشریف کے دل کے پٹھوں کی تہہ معمول سے زیادہ پھول گئی ہے اور اُن کے دل کا ایک والو معمول سے تنگ ہے۔

نواز شریف کو اسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا۔

مریم نواز اور نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے حکام سے میڈیکل رپورٹس مہیا کرنے کی درخواست بھی کر رکھی ہے تاہم مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان کے مطابق انہیں میڈیکل بورڈ کی رپورٹس سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں