مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، ماریہ فرنینڈا

فوٹو: فائل


نیو یارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ چینلجز کا مقابلہ کرنا کسی ایک ملک کے بس کی بات نہیں ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دنیا بھر میں انسانی حقوق سمیت مختلف موضوعات پر کام کر رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ساؤتھ ایشیاء 2017 میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوا جب کہ آکسفام کی رپورٹ کے مطابق %26 آبادی غربت کی لائن سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے دو کروڑ نوکریوں کا اعلان مثبت اقدام ہے۔

ماریہ فرنینڈا نے کہا کہ ہمیں علم ہے بہت سی وجوہات دنیا میں امن کے لیے خطرے کی علامت ہیں جب کہ دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنا  کسی اکیلے ملک کے بس کی بات نہیں ہے۔ دنیا بھر کے اداروں کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔

جنرل اسمبلی کی صدر نے کہا کہ یمن میں 80 ہزار بچے بھوک کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں اور یمن کا مسئلہ بہت گھمبیر ہے تاہم ہمیں یمن میں کچھ بہتری نظر آ رہی ہے اور اس مسئلے ہر فریقین کو مذاکرات کے ذریعے متفق کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ جادو سے مسئلہ کا حل نہیں نکال سکتی۔


متعلقہ خبریں