چیئرمین پی اے سی، شہباز شریف کے خلاف درخواست خارج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی  (پی اے سی) تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے ہیں اور درخواست قابل سماعت ہونے کے میرٹ پر پورا نہیں اترتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جب کہ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد درخواست گزار نے مزید دلائل دینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں