جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی نیب عرفان منگی بھی اجلاس میں شریک تھے جب کہ اجلاس میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں میرٹ پر تحقیقات انجام تک پہنچائیں گے جب کہ میڈیا جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کلین چٹ دے دی تھی جب کہ  سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور غلط قرار دیدیا تھا۔


متعلقہ خبریں