ویرات کوہلی تیسری بار مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار

ویرات کوہلی تیسری بار مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے تین ایوارڈز دیے گئے ہیں اور وہ یہ تین ایوارڈز لینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال2018 کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹر، سر گارفلیڈ سوبرز ٹرافی اور مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مسلسل تیسری بار آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

ویرات  کوہلی نے آئی سی سی کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے اور یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے جو میں 2018 میں کی۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ میری ٹیم بھی اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔

آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کا پلیئر آف دی ایئر کے لیے بھی ویرات کوہلی کا ہی انتخاب کیا۔

ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک سال کے دوران 14 میچز کھیل کر 133.55 کی شاندار اوسط سے 6 سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 2 سو 2 رنز اسکور کیے تاہم وہ ایشیا کپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

آئی سی سی ایوارڈ 2018 میں بھارتی وکٹ کیپر اور بیٹسمین رشبھ پنٹ سال کے بہترین ابھرتے ہوئی کھلاڑی قرار پائے۔

اسکاٹ لینڈ کے کیلم میک لائیڈ کو ایسوسی ایٹس ٹیموں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا انہوں نے انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے میچز دوران اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آئی سی سی ایوارڈز 2018 میں سری لنکا کے ایمپائر کمار دھرمیسینا ایک بار پھر بہترین  امپائر کا ایوارڈ لے اڑے۔ انہیں دوسری بار یہ ایوارڈز دیا گیا ہے۔

آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ کی 172 رنز کی ریکارڈ توڑ اننگز ٹی 20 کی بہترین اننگز قرار پائی۔ انہوں نے زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں 76 گیندوں پر ریکارڈ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں