پی ایس ایل فور، ترانہ قبل از وقت ریلیز کرنے کے خلاف انکوائری کا حکم


لاہور: چئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے پاکستان سپر لیگ فور (پی ایس ایل) کے آفیشل ترانے کو قبل ازوقت سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے کے خلاف انکوائری کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے گانے ’کھیل دیوانوں کا‘ کو لانچ ہونے سے چار گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیزکردیا تھا جس کا چئرمین پی سی بی نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی نے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ آفیشل ترانہ وقت سے پہلے ریلیز کرنے کی رپورٹ احسان مانی کو پیش کی جائے گی۔

پی ایس ایل فور کے اس ترانے کو شجاع حیدر نے لکھا ہے اور ان کی تحریر کو فواد خان نے اپنی دلکش آواز میں گا کر چار چاند لگائے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کوہوگا جبکہ سیزن کا آخری میچ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں