صدرجنرل اسمبلی کی علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف

صدر اقوام متحدہ کی آرمی چیف سے ملاقات


راولپنڈی: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے خطے میں امن و امان اور استحکام کو قائم رکھنے کے لئے پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں کے تعریف کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور علاقائی معاملات کو حل کرنے کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

واضح رہے ماریا فرنینڈا 18 سے 22 جنوری تک پاکستان کے دورے پر ہیں اور شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات طے ہے۔

گزشتہ دنوں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کے لیے اہم ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کرداراہم ہے۔

صدر جنرل اسمبلی نے کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان پناہ گزینوں کی احسن اندازمیں مہمان نوازی کی، پاکستان کی افغان مہاجرین کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔

 


متعلقہ خبریں