روسی طیارے کی مسافر کے مطالبے پر ایمرجنسی لینڈنگ

فائل:فوٹو


ماسکو: روسی ائیرلائن کا کمرشل طیارہ مسافر کے مطالبے پرہنگامی طورہر منزل کے بجائے راستے میں ہی اترگیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق سربیا سے ماسکو جانے والے کمرشل طیارے نے غیرمتوقع طورپر روس کے شہر خانٹے مینواسک میں لینڈںگ کی ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق ایک مسافرنے طیارے کا رخ بدلنے کا مطالبہ کیا جس پر طیارے کو راستے میں ہی اتاردیا گیا ہے۔

مسافر سے متعلق تاحال متضاد رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ روسی خبررساں ادارے کو مطابق طیارے سے اترتے ہی مسافرکو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیا کا دعوی ہے کہ مسافر طیارے میں ہی موجود ہے اور اس نے اسکا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

روسی ائیرلائن کی فلائٹ ایس یو 1515 نے سربیا کے شہر سوروگٹ سے ماسکو کے لیے اڑان بھری تھی۔

روسی انسداد دہشتگردی کی کمیٹی کے مطابق جہاز کے کپتان نے ہنگامی طورپر جہاز خانٹے مینواسک میں اتارنے کا فیصلہ مسافر کے مطالبے پرکیا۔

روسی طیارہ اترنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ائیرپورٹ کو عارضی طورپربندکرکے اسے گھیرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں