کراچی میں گاڑی پر فائرنگ، کے ڈی اے ملازم جاں بحق


کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔

ایس پی جمشید ڈویژن شمائل ریاض کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کو سر میں گولی لگی۔

فائرنگ کا واقعہ طیبہ مسجد کے قریب پیش آیا، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد علی شاہ کے ڈی اے کا ملازم ہے اور 15 گریڈ کا افسر ہے، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولی کا خول ملا ہے۔

جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق لائے جانے والے شخص کی عمر 50 سال کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر سر میں لگنے والی گولی موت کا سبب بنی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کیا جارہاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ بتایا جائے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا یا پھر ڈکیتی کا۔


متعلقہ خبریں