گلوکار کرس براؤن جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار


پیرس: گلوکار کرس براؤن کو فرانسیسی پولیس نے جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا بتانا تھا کہ امریکی گلوکار کے علاوہ دیگر دو افراد کو بھی اسی الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

’کلوزر میگزین‘ نے پہلی بار اس واقعے کے بارے میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ براؤن، اس کے محافظ اور ایک دوست کو پولیس نے اس لیے حراست میں لیا کیونکہ ان پر 15 جنوری کی رات کو مینڈرن اورینٹل ہوٹل میں 24 سالہ نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ نوجوان لڑکی کو گلوکار کے رہائشی فلیٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

میگزین میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کو بیان دیتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے پیرس کے نائٹ کلب میں ملزمان سے ملاقات کی تھی تاہم اس وقت نہ کرس براؤن اور نہ ہی ان کے ایجنٹوں کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے فوری طور پر پکڑا جا سکا تھا۔

عدالتی ذرائع کا بتانا ہے کہ 29 سالہ گلوکار پہلے سے ہی 2009 میں گلوکارہ ریحانہ کے ساتھ لڑائی کرنے پر قانونی مشکلات کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ 2016 میں کرس براؤن کو ایک خاتون پر بندوق تاننے کے جرم میں امریکی شہر لاس اینجلس سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس واقعے میں اپنی غلطی ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی قانون کے مطابق جنسی ہراسگی کے جرم کی سزا 15 سال قید تک کی ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں