سانحہ ساہیوال کے لواحقین کا آج رات احتجاج کا اعلان

سانحہ ساہیوال کے لواحقین کا آج رات احتجاج کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائی محمد نعیم نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے اور سڑکیں بلاک کریں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہ ہم پونے آٹھ بجے سڑکوں پر چلے جائیں گے اور انصاف ملنے تک سڑکوں پر رہیں گے۔نعیم نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو پھانسی دے کر میڈیا پر لایا جائے۔

ذیشان کے بھائی احتشام نے نیوزلائن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ظلم چھپانےکیلئے الزام عائد کیا جارہا ہے ہم اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک انصاف نہیں ملتا۔ احتشام کا کہنا تھا تاحال پنجاب حکومت کی جانب سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بتایا کہ ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز کے مطابق کار سواروں نے کوئی مزاحمت نہیں کی، اہلکاروں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا جو ہونا تھا وہ ہوگیا لیکن واقعہ کے بعد کو بیانات آئے وہ نہیں آنے چاہیں تھے یہ تشویش کی بات۔

سی ٹی ڈی بنانے کا مقصد دہشت گردی پھیلانے والے واقعات کو روکنا تھا لیکن سانحہ ساہیوال سے سی ٹی ڈی نے دہشت پھیلائی ہے۔

بیانات میں تضاد کیوں؟

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر کوئی دفاع پیش نہیں کیا جاسکتا تمام وزار کو چاہیے تھا کہ بیانات دینے سے قبل تھوڑا صبر کر لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں بے نظیر قتل کے ثبوت مٹا دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ کو میڈیا پر  آکربیان دینا چاہیے تھا۔

کسی کو معطل کیوں نہیں کیا گیا؟

علی زیدی نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایکشن ضرور لیا جائے گا، وزیراعلیٰ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد میڈیا پر بیان دیں گے پھر تمام صورتحال واضع ہو جائے گی، ہمارا سسٹم خراب ہے، ایک سانحہ ہو گیا ہے اس پر تحقیقات ہونے دیں۔


متعلقہ خبریں