’پولیس میں اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت‘

فائل:ندیم ملک لائیو


اسلام آباد: اگر ملک میں اب بھی پولیس اصلاحات نہ ہوئیں تو کبھی بھی نہیں ہوسکیں گی، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اتفاق کرلیا ہے۔

پروگرام ندیم ملک لائیو میں میزبان ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنماعندلیب عباس نے کہا کہ جب تک جے آئی ٹی رپورٹ نہ آجائے، کیسے کسی کے بچے کوکیسے دہشتگردقراردے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیرہ گولیاں مارنا مجرمانہ عمل ہے، ماضی میں مجھے گھیسٹ کر مارا گیا جس سے میری ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

عندلیب عباس نے کہا کہ ملک میں ڈیڑھ سو سالہ پرانا نظام نافذ ہے، اسے نہیں چھڑاگیا کیونکہ یہ مقدس گائے ہے۔  پنجاب میں پولیس کو سیاست میں مداخلت سے تباہ کیا گیا ہے، پولیس اصلاحات کا اپنی حکومت کو فوری طورپرشروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی کے اندر بھی بہت غصہ ہے،ماضی میں حکومتوں نے اگر یہ کام کیا ہوتا تو اب تک یہ رک گیا ہوتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزملک کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کی شہرت بہت اچھی ہے، ہم نے لوگوں کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔حکومت کے باربارموقف بدلنے سے معاملہ مشکوک بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سادہ سا کیس ہے، حکومت کو اسے مثال بنانا چاہیے۔ پنجاب میں فرانزک لیب موجود ہے اگر حکومت تحقیقات کرنا چاہتی ہے تو اسے بہت مدد مل سکتی ہے۔

پرویزملک نے کہا کہ لوگوں کوعدلیہ پرزیادہ اعتماد ہے، اگر عدالتی تحقیقات ہوں تو رپورٹ زیادہ موثرہوگی۔ ملک میں قوانین موجود ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کا نفاز یقینی بنائے۔

حکومت کوبتانا چاہیے،قتل کاحکم کس نے دیا، پلواشہ خان

پیپلزپارٹی کی رہنما پلواشہ خان نے کہا کہ حکومت نے معاملے پر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت کو بتانا چاہیےکہ قتل کا حکم کس نے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون پر مطالبہ کیا تھا، اب وہ بتائیں کہ نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کا حکم کس نے دیا تھا۔ معاملے کی پوری ذمہ داری حکمران پر ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم بہت سارے کام نہیں کرسکے، پرانے قوانین کو نہیں بدل سکے لیکن اب جو حکومت وہ اس کے آگے بندھ باندھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کولٹرال ڈمیج کا لفظ امریکی ہے، وہ ڈرون حملوں کے لیے استعمال کرتے تھے ہمیں اس کے استعمال سےگریزکرناچاہیے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے اور معاملے پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں