میری جنگ پاکستان کے ولنوں سے ہے، عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پیسہ بھیجنے والے پاکستان کے ہیرو ہیں لیکن ملک سے باہر پیسہ بھیجنے والے ولن ہیں اور میری جنگ ولنوں سے ہے۔

دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں جب بھی بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ مانگا انہوں نے ہمیشہ کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کے پیسے پر ہمارا ملک چل رہا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا میں 18 سال کی عمر میں برطانیہ کرکٹ کھیلنے گیا، اس وقت رنگت دیکھ کر پاکستانیوں پر تشدد کیا جاتا تھا میں اس وقت سے سوچا تھا کہ یہ بڑے خاص لوگ ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ ڈالر کم ہونے کی وجہ سے ہمارا روپے نیچے گرتا ہے، جب ہمیں حکومت ملی تو یوں سمجھیں 20 اسکور پر چار آؤٹ ہو گئے لیکن آپ جانتے ہیں کہ پریشر میں کھیلنا مجھے آتا ہے لیکن آپ بے فکر ہوجائیں میاں داد اور عمران خان وکٹ پر کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن بہت جلد آئے جب آپ کو نوکری کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا، اللہ نے پاکستان کو 27 ویں رمضان کو بنایا تھا اس پر اللہ کی خاص رحمت ہے ورنہ کوئی اور ملک ہوتا تو دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک دیانت داری سے آگے بڑھتا ہے، ہم نے پاکستان میں 36 ٹکیس کم کرکے 16 کردیے ہیں، ملائیشیا میں 20 ارب ڈالر سمندر کے ساتھ سیاحت سے آمدن ہوتی ہے، ترکی کی 40 ارب ڈالر ہے، پاکستان میں بےشمار سیاحت کی جگہیں ہیں ہم سیاحت سے ہی اتنا پیسہ کمالیں گے کہ کسی سے قرضہ نہیں لینا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں