پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 155 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 155 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 283 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا تاہم مارکیٹ مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور سرمایہ کار مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے لگے۔

فوٹو: ہم نیوز

بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ مارکیٹ کا آغاز 39 ہزار 902 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

گزشتہ تین روز سے مارکیٹ کے مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کرنے کے باعث سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنا سرمایہ مارکیٹ میں لگانے پر دلچسپی لے رہے ہیں۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 106,608,070 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,733,387,129 بنتی ہے۔

جرمن کونسل جنرل وولفرتھ

جرمن کونسل جنرل وولفرتھ آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے اور روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

وولفرتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے استحکام کے لیے نوجوان نسل بہترین کردار ادا کرتی ہے اور پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا معیشت میں اہم کردار ہے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا آنا سود مند ہے جب کہ جرمنی اور پاکستان اسٹاک سمیت دیگر تجارتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے باہمی سرگرمیوں کے لئے تیار ہیں۔

جرمن کونسل جنرل نے کہا کہ پاکستان چیمبر آف کامرس بھی جرمن کی طرز عمل پر کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں