وزیر اعلیٰ سندھ کی خلاف نااہلی کی درخواست مسترد

فوٹو: فائل


کراچی: سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف اقامے کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف اقامے کی بنیاد پر نا اہلی کی درخواست روشن علی بریرو نے دائر کی تھی۔

مراد علی شاہ کے اقامہ کے مطابق وہ ازمان میں کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ازمان کا اقامہ حاصل کیا اور ہوٹل ہالی ڈے ان میں بطور سپر وائزر کام کرتے رہے ہیں۔

20 جون 2018 کو وزیر اعلیٰ سندھ کے اقامہ اور دہری شہریت کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ جس میں درخواست جلال محمود شاہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کینیڈا کی دہری شہریت اور متحدہ عرب امارات کا اقامہ چھپایا۔


متعلقہ خبریں