شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف27اگست کو احتساب عدالت میں طلب

فوٹو: فائل


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس وقاص رؤف مرزا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور کر لی۔

عدالت نے شہباز شریف کے خلاف دونوں مقدمات میں ڈی جی قومی احتساب بیورو (نیب) سے 29 جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے رمضان شوگر مل اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں نوٹس جاری کیے۔

شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کر کے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا جب کہ رمضان شوگر ملز کیس بے بنیاد ہے۔

شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت دونوں مقدمات میں شہباز شریف کی ضمانتیں منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔


متعلقہ خبریں