پی ایس ایل 4: دبئی کے میچز کے ٹکٹس آن لائن فروخت کیلئے دستیاب

پاکستان سپر لیگ سیزن فور 14 فروری سے 17 مارچ کے درمیان کھیلا جائے گا—فائل فوٹو۔


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے دبئی میں ہونے والے میچز آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹکٹس کے حوالے سے تفصیلات آئندہ چند روز میں منظر عام پر آجائیں گی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اس سیزن 14 میچز کھیلے جائیں گے۔ اسی وینیو پر ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی 14 فروری کو منعقد ہوگی۔

تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کوہوگا جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے میچز شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں ہوں گے، پی ایس ایل کے آخری آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے تین میچ لاہور اور پانچ میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹکٹس یہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں