مسلم لیگ نون نے اب بھی کچھ نہیں سیکھا، فواد چوہدری

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں مسلم لیگ نون نے جو کچھ کیا وہ ان کی پرانی عادت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے اب بھی ماضی سے کچھ نہیں سیکھا ہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سال 2012 کی مسلم لیگ نون کی پارلیمنٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں مسلم لیگ نون  کے ارکان بجٹ کے دوران ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں جب کہ ویڈیو میں ن لیگی ارکان بجٹ کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جاوید اقبال وڑائچ کو مار رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں