اسٹیٹ آف دی یونین سے جلد خطاب کروں گا، امریکی صدر

بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، امریکی صدر

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نینسی پلوسی نے مجھے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرنے کا کہا تھا جو میں نے مان لیا لیکن بعد میں نینسی نے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے ارادہ بدل کے اگلی تاریخوں میں خطاب کرنے کا کہا اور یہ نینسی کا حق ہے۔


انہوں نے کہا کہ مجھے اسٹیٹ آف دا یونین سے خطاب کے لیے کسی متبادل جگہ کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی جگہ موجود ہے جو تاریخ روایات اور ہاؤس آف دی چیمبر کا مقابلہ کر سکے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں جلد ہی اسٹیٹ آف دا یونین سے ایک بڑا خطاب کروں گا۔


متعلقہ خبریں