سانحہ ساہیوال پر حکومتی وزرا نے متضاد بیانات دیئے، ناصر شاہ 


کراچی: صوبائی وزیرسندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پرحکومت کے وزرا نے متضاد بیانات دیئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوچاہیے کہ سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل انکوائری کا حکم دیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹینم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کو بھی متنازع کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل فواد چودھری عوام کی توجہ اہم مسائل ہٹانا چاہتے ہیں اس لیے آئے دن متنازعہ بیانات دیتے ہیں۔ وہ کبھی بھی اصولوں کی سیاست نہیں کر سکتے۔

پاکستان سپر لیگ فور (پی ایس ایل) کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل فور کے لیے فول پروف سیکیورٹی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا ک لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق سب کوبتایا گیا تھا۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے۔

پولیس اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کام ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جنگلات کی زمین کسی کو آلاٹ نہیں کی اورغیرقانونی تعمیرات کو ہٹایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں