نسل پرستانہ جملے، فاف ڈوپلیسی نے سرفراز کو معاف کردیا

فوٹو: فائل


دبئی: ساتھی کھلاڑی کے خلاف نسل پرستانہ کلمات پر معافی مانگنے کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستانی کپتان کو معاف کردیا۔

گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز احمد نے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگی تھی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میرے الفاظ حالات پر مبنی تھے کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں تھا، میرے الفاظ کسی ساتھی کرکٹر یا مخالف ٹیم کیلئے نہیں تھے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ آئی سی سی سرفراز احمد کیخلاف مختلف نوعیت کے ایکشن لے سکتی ہے لیکن ایسی قوانین بھی موجود ہیں کہ ہوسکتا ہے سرفراز احمد کو کسی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی سی سی اینٹی ریس ازم کوڈ کے تحت امکان ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان کارروائی سے بچ جائیں کیوں کہ ‏کوڈ کی شق 4.3 کے تحت دونوں کھلاڑی راضی ہوں تو مفاہمت ہوسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ‏آئی سی سی کے وکلا اس وقت معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور سرفراز احمد کو ڈی میرٹس پوائنٹس بھی مل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان حال ہی میں کھیلے گئے ایک ون ڈے میچ میں سرفراز احمد نے حریف ٹیم  کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھلا کوائیو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملہ ادا کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

سرفراز احمد نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ اگر میچ کے دوران غصے میں کہے گئے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا تھا کہ میرے الفاظ حالات پر مبنی تھے کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں تھا، میرے الفاظ کسی ساتھی کرکٹر یا مخالف ٹیم کیلئے نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ مخالف ٹیم سے ہمیشہ اچھے تعلقات بنائے اور مستقبل میں گراؤنڈ یا گراؤنڈ سے باہر اسی کو برقرار رکھوں گا۔


متعلقہ خبریں