ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس ڈیوس میں جاری

ورلڈ اکنامک فورم: شرمین عبیدچنائے نےایک سیشن میں شرکت کی، کرن جوہراورملکہ رانیہ سے بھی ملاقات کی


ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ چارروزہ اجلاس تیسرے روز بھی جاری ہے، دنیا بھر سے اہم شخصیات اپنے خیالات اورتجربات کا اظہارکررہی ہیں۔

سوئرزلینڈ کے دارالحکومت ڈیوس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پاکستان کی آسکرایوارڈ یافتہ فلسماز شرمین عبیدچنائے بھی شرکت کررہی ہیں، انہوں نے خواتین کے حقوق اور اہمیت کے حوالے سے ایک سیشن میں بھی شرکت کی ہے۔

اس موقع پردستاویزی فلم سیونگ فیس سے شہرت حاصل کرنے والی شرمین عبید کی اردن کی ملکہ رانیہ اور بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر سے بھی ملاقات ہوئی، جن کی تصاویرانہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئرکیں۔

شرمین عبید چنائے نے 2017 میں پہلی مرتبہ ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

دنیا کے بڑے سیاحتی مقام پرورلڈ اکنامک فورم کااجلاس 22 جنوری کو شروع ہوا جو 25 جنوری تک جاری رہے گا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انیوٹیوگوٹیرس نے خطاب کیا، اس کے علاوہ کئی ممالک، عالمی تنظیموں، سیاست ، کاروبار سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں