کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اجلاس میں اراکین کی ہاتھا پائی



کراچی: سٹی کونسل کراچی کے اجلاس میں ہل پارک میں قائم غیرقانونی مسجد گرانے کے معاملے پراراکین آپس میں لڑپڑے، ایک دوسرے پر مکے اور لاتوں سے حملے کیے اورشدید نعرے بازی کی ہے۔

کے ایم سی کا اجلاس مئیرکراچی وسیم اخترکی زیرصدارت شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے رکن نے مسجد کی شہادت کیخلاف احتجاجی قرارداد پیش کی جس میں معاملے میں ملوث افراد کوسخت سزا سنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

وسیم اختر کی جانب سے اس قرارداد پر کوئی جواب نہیں دیا گیا جس پر جماعت اسلامی کے اراکین نے احتجاج اور نعرہ بازی شروع کردی۔ جواب میں ایم کیوایم اراکین نے بھی نعرہ بازی شروع کردی۔

اسی دوران جماعت اسلامی کے اراکین نے وسیم اخترکی طرف بڑھنے کی کوشش کی جسے ایم کیو ایم کے ارکان نے ناکام بنانے کے لیے ان کا راستہ روکا جس پر دونوں میں تصادم شروع ہوگیا۔

ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کے اراکین نے ایک دوسرے پرلاتوں اور مکوں کی بارش کی اور ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر شہرقائد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہہے


متعلقہ خبریں