سعودی ولی عہد فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے



اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد دورے کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

شہزادہ سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 15 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے جبکہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کااعلان ہوگا۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی عمران خان سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے شہزادہ سلمان کے دورے کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس کے دوران وہ دونوں مملاک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد ڈالیں گے۔

گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کو خاص مقام حاصل ہے، یہ برادر اسلامی ملک اور پاکستان کا بااعتماد دوست ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زیدالنہیان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا 12 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔ موجودہ حکومت میں پاکستان اور امارات کی اعلیٰ قیادت کے درمیان 3 ماہ میں ہونے والی یہ تیسری ملاقات تھی۔


متعلقہ خبریں