سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو آج اے ٹی سی میں پیش کیے جانے کا امکان

سانحہ ساہیوال، لاہور ہائی کورٹ کا جوڈیشل انکوائری بنانے کا حکم

فوٹو: فائل


سانحہ ساہیوال  کے ملزمان کو آج ساہیوال کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سانحہ کے سلسلہ میں بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے جمعرات کو  بھی ساہیوال کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے جائے حادثہ پر شواہد اکٹھے کئے اور مزید دس عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کئے۔

جے آئی ٹی نے تھانہ یوسف والا میں متاثرہ گاڑی کا معائنہ بھی کیا اور مزید ثبوت اکٹھے کئے، متاثرہ گاڑی کو مزید جانچ پڑتال اور فرانزک کے لئے لاہور منتکل کر دیا گیا۔

دوسری جانب گرفتار  ملزمان کو ساہیوال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو خواتین سمیت چار افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین بچے بھی زخمی ہوئے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا تھا۔

بعد ازاں یہ بات منظر عام پر آئی کہ کار میں موجود دو میاں بیوی اور ان کے بچے کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں تھے۔


متعلقہ خبریں